لڑکی کی انتہائی سستی منگنی کی انگوٹھی، اپنے امیر منگیتر سے شکایت کی تو اس نے آگے سے ایسا جواب دے دیا کہ سارے خواب مٹی میں مل گئے، تعلق ہی ختم ہوگیا

لڑکی کی انتہائی سستی منگنی کی انگوٹھی، اپنے امیر منگیتر سے شکایت کی تو اس نے ...
لڑکی کی انتہائی سستی منگنی کی انگوٹھی، اپنے امیر منگیتر سے شکایت کی تو اس نے آگے سے ایسا جواب دے دیا کہ سارے خواب مٹی میں مل گئے، تعلق ہی ختم ہوگیا

  

نیویارک(مانیٹرنگ ڈیسک) ایک امریکی لڑکی کو اس کے امیر منگیتر نے انتہائی سستی اور گھٹیا سی انگوٹھی منگنی پر پہنا دی اور جب لڑکی نے شکایت کی تو اس کے منگیتر نے ایسی بات کہہ ڈالی کہ لڑکی کے سارے خواب چکنا چور ہو گئے۔ میل آن لائن کے مطابق اس لڑکی نے اپنی کہانی بحث و مباحثے کی ویب سائٹ Redditپر سنائی ہے۔ وہ لکھتی ہے کہ میرے امیر منگیتر نے مجھے جو انگوٹھی پہنائی وہ انتہائی سستی تھی اور اس کا ڈیزائن بھی بہت بھدا تھا۔ اس میں ایک نقلی ہیرا لگا ہوا تھا۔ میں دیکھتے ہی سمجھ گئی کہ یہ ہیرا نقلی ہے لیکن مجھ میں ہمت نہیں تھی کہ اپنے منگیتر سے اس حوالے سے بات کر سکوں۔“

لڑکی نے مزید لکھا کہ ”بالآخر ایک دن میں نے ہمت کی اور اپنے منگیتر سے انگوٹھی کے متعلق بات کر ڈالی۔ میری شکایت سنتے ہی وہ مجھ پر چیخنے لگا۔ اس نے کہا کہ اس نے جان بوجھ کر نقلی ہیرے والے سستی انگوٹھی بنوائی تھی تاکہ میں اس سے شکایت کروں اور وہ مجھے دولت کی لالچی قرار دے سکے۔ اس نے کہا کہ اس کا کسی اور لڑکی کے ساتھ تعلق ہے اور یہ منگنی اس نے محض میری ہتک کرنے اور اپنی فیملی اور دوستوں میں ہمدردی حاصل کرنے کے لیے کی تھی۔ وہ چاہتا تھا کہ میں انگوٹھی کی شکایت کروں اور وہ لوگوں سے کہے کہ میں نے اسے انگوٹھی کی وجہ سے چھوڑ دیا اور وہ اس کے ساتھ ہمدردی کا اظہار کریں۔ اس نے وہیں کھڑے میرے ساتھ تعلق ختم کر دیا۔ بعد میں مجھے پتا چلا کہ اس کا ایک اور لڑکی کے ساتھ بھی تعلق تھا جو ماڈلنگ کرتی تھی۔ وہ مجھ سے بہت کم عمر بھی تھی۔ اب وہ اس کے ساتھ رہ رہا ہے۔ اس کے اس روئیے سے مجھے بہت تکلیف ہوئی لیکن اچھا ہوا کہ اس نے مجھے چھوڑ دیا۔ اگر وہ مجھ سے تعلق ختم نہ کرتا تھا مجھے اس کی وہ گھٹیا انگوٹھی نجانے کب تک پہننی پڑتی۔“

مزید :

ڈیلی بائیٹس -