سبحان اللہ، لاپتہ سعودی شخص کو آئی ایسی موت جس کی ہر مسلمان دعا کرے، صحرا کے درمیان سجدے کی حالت میں جان نکل گئی

سبحان اللہ، لاپتہ سعودی شخص کو آئی ایسی موت جس کی ہر مسلمان دعا کرے، صحرا کے ...
سبحان اللہ، لاپتہ سعودی شخص کو آئی ایسی موت جس کی ہر مسلمان دعا کرے، صحرا کے درمیان سجدے کی حالت میں جان نکل گئی

  

جدہ(مانیٹرنگ ڈیسک) سعودی عرب کے صوبہ ریاض میں ایک شخص اپنی گاڑی پر لکڑیاں جمع کرنے صحرا میں گیا لیکن لاپتہ ہو گیا اور پھر تین دن بعداس کی لاش ایسی حالت میں مل گئی کہ ہر دیکھنے والا اس کی قسمت پر رشک کرنے لگا۔ میل آن لائن کے مطابق اس 40سالہ آدمی کا نام ضواحی حمود الجلین تھا جو صحرا میں لکڑیاں تلاش کرنے کے لیے گیا مگر واپس نہ آیا۔ اس کے لاپتہ ہونے کے تیسرے روز لوگوں کو اس کی گاڑی صحرا میں ایک علاقے میں کھڑی مل گئی جو لکڑیوں سے بھری ہوئی تھی۔

جب لوگوں نے گاڑی کے گردونواح میں تلاش شروع کی تو کچھ فاصلے پر اس شخص کی لاش پڑی تھی اور وہ تاحال سجدے کی حالت میں تھا۔ لوگوں کا کہنا ہے کہ ممکنہ طور پر وہ شخص نماز پڑ ھ رہا تھا اور سجدے میں تھا جب اس کی جان نکلی۔ تین دن سجدے کی حالت میں صحرا میں رہنے کے باعث اس کا سر، ہاتھ اور پیر ریت میں دبے ہوئے تھے۔ ضواح کو تلاش کرنے والی ریسکیو ٹیم نے اس کی اس حالت میں ویڈیو بنا کر سوشل میڈیا پر پوسٹ کی ہے جو تیزی کے ساتھ وائرل ہو رہی ہے اور کمنٹس میں لوگ اللہ سے ایسی اچھی موت کی دعا کر رہے ہیں۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -عرب دنیا -