آدمی کے ٹخنے پر چھوٹا سا کالا نشان، لیکن ڈاکٹر سے چیک کروایا تو یہ دراصل کیا تھا؟ جان کر زندگی کا سب سے بڑا جھٹکا لگ گیا

آدمی کے ٹخنے پر چھوٹا سا کالا نشان، لیکن ڈاکٹر سے چیک کروایا تو یہ دراصل کیا ...
آدمی کے ٹخنے پر چھوٹا سا کالا نشان، لیکن ڈاکٹر سے چیک کروایا تو یہ دراصل کیا تھا؟ جان کر زندگی کا سب سے بڑا جھٹکا لگ گیا

  

لندن(مانیٹرنگ ڈیسک) برطانیہ میں ایک آدمی کے ٹخنے پر چھوٹا سا کالا نشان پڑ گیا جسے وہ نظرانداز کرتا رہا لیکن جب اس نشان کا سائز بڑھتا گیا تو وہ ڈاکٹر کے پاس چیک اپ کے لیے چلا گیا جس نے ٹیسٹ کرنے کے بعد ایسا ہولناک انکشاف کیا کہ اس شخص کے پیروں تلے زمین نکل گئی۔ دی مرر کے مطابق مانچسٹر کے رہائشی اس46سالہ شخص کا نام جان ہیووڈ بتایا گیا ہے جس کے ٹیسٹ کرنے کے بعد ڈاکٹر نے بتایا کہ اسے کینسر لاحق ہو چکا ہے اور یہ سیاہ نشان دراصل کینسر ہی کی علامت ہے۔

خوش قسمتی سے جان کا کینسر ابھی زیادہ نہیں پھیلا تھا اور چند ہفتوں کے علاج سے وہ صحت مند ہو گیا۔ جان ہیووڈ کا کہنا ہے کہ ”یہ نشان کئی ماہ سے میرے ٹخنے پر موجود تھا اور میں سمجھتا رہا کہ کوئی چوٹ لگ گئی ہو گی جس کی وجہ سے یہ نشان بنا۔ میں سوچ بھی نہیں سکتا تھا کہ یہ ایسی خوفناک بیماری کی علامت تھا۔ میں لوگوں کو بھی نصیحت کرنا چاہوں گا کہ اگر کسی کے جسم پر کہیں ایسا نشان بنے تو اسے نظرانداز مت کریں اور اپنی زندگی کو خطرے میں مت ڈالیں۔“

مزید :

ڈیلی بائیٹس -