خاتون کا فضلہ اچانک چاندی کے رنگ کا ہوگیا، وجہ کیا تھی؟ ہسپتال گئی تو انتہائی افسوسناک انکشاف سامنے آگیا

خاتون کا فضلہ اچانک چاندی کے رنگ کا ہوگیا، وجہ کیا تھی؟ ہسپتال گئی تو انتہائی ...
خاتون کا فضلہ اچانک چاندی کے رنگ کا ہوگیا، وجہ کیا تھی؟ ہسپتال گئی تو انتہائی افسوسناک انکشاف سامنے آگیا

  

نیویارک(مانیٹرنگ ڈیسک) امریکہ میں ایک عمر رسیدہ خاتون کا پاخانہ اچانک چاندی کے رنگ کا ہو گیا، جس پر اسے ہسپتال لیجایا گیا جہاں ڈاکٹروں نے انتہائی خوفناک انکشاف کر ڈالا۔ دی مرر کے مطابق اس 69سالہ خاتون کو واشنگٹن کے میڈسٹار جارج ٹاﺅن یونیورسٹی ہسپتال لیجایا گیا تھا جہاں ڈاکٹروں نے اس کے ٹیسٹ کرنے کے بعد بتایا کہ خاتون کو کینسر لاحق ہو چکا تھا اور اس کے پاخانے کی رنگت تبدیل ہونے کی وجہ اس کی یہی جان لیوا بیماری تھی۔

رپورٹ کے مطابق ڈاکٹر نے بتایا کہ اس خاتون کو میٹاسٹیٹک کولون کینسر (Metastatic colon cancer)لاحق ہوا تھا جو کینسر کی انتہائی نایاب قسم ہے۔ خاتون میں یہ کینسر پھیلتا ہوا جگر تک پہنچ چکا تھا۔ ڈاکٹروں نے خاتون کو لا علاج قرار دے دیا اور چند ہفتے بعد اس کی موت واقع ہو گئی۔رپورٹ کے مطابق اس واقعے پر طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ اگر کسی شخص کے پاخانے کی رنگت زیادہ تبدیل ہو جائے تو اسے فوری طور پر ڈاکٹر سے رجوع کرنا چاہیے کیونکہ یہ کسی سنگین بیماری کا پیش خیمہ بھی ہو سکتا ہے۔ ڈاکٹر مائیکل ایف پیکو کا کہنا تھا کہ ”زیادہ تر لوگوں کے پاخانے کا رنگ سرخ یا سیاہ ہوتا ہے۔ ایسی صورت میں بھی فوری ڈاکٹر سے رجوع کرنا چاہیے۔“

مزید :

ڈیلی بائیٹس -