”وزیراعظم عمران خان اسمبلی کو بغیر ڈیزل چلا رہے ہیں“فضل الرحمان کے بھائی کی تعیناتی پر علی امین گنڈا پور بھڑک اٹھے

”وزیراعظم عمران خان اسمبلی کو بغیر ڈیزل چلا رہے ہیں“فضل الرحمان کے بھائی کی ...
”وزیراعظم عمران خان اسمبلی کو بغیر ڈیزل چلا رہے ہیں“فضل الرحمان کے بھائی کی تعیناتی پر علی امین گنڈا پور بھڑک اٹھے

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن )وزیر امور کشمیرعلی امین گنڈا پور نے کہا ہے کہ مولانا فضل الرحمان کے بھائی بغیر ٹیسٹ اور میرٹ بھرتی ہوئے، پتہ نہیں کس قانون کے تحت فضل الرحمان کے بھائی کو سول سروسز میں لایا گیا، وزیراعظم عمران خان اسمبلی کو بغیر ڈیزل کے چلا رہے ہیں۔ انہوںنے کہا کہ مولانا فضل الرحمان نواز شریف کو چور اور ڈاکو کہہ کر پکارتے رہے لیکن کشمیر کمیٹی کی چیئرمین شپ لے کرنواز حکومت کا حصہ بن گئے۔جنرل سیکرٹری پی ٹی آئی سعید آفریدی کا کہنا ہے کہ سندھ حکومت کو بھی اب خرچوں کیلئے ڈیزل کی ضرورت پڑھ گئی ہے،مولانا فضل الرحمان کے بھائی کو تعینات کرنے کا اقدام آل پارٹیز کانفرنس کو کامیاب کرنا ہے۔واضح رہےسندھ حکومت نے مولانا فضل الرحمان کے چھوٹے بھائی ضیا الرحمان کو کراچی کے ضلع وسطی کا ڈپٹی کمشنر مقرر کردیا ہے جس پر تحریک انصاف کے رہنما چراغ پا ہیں۔

مزید :

قومی -