پاکستان میں کمی لیکن بھارت میں کورونا نے ایک اور نیا ریکارڈ قائم کردیا، اتنے زیادہ کیسز کہ مودی سرکار کے ہوش اڑ گئے

پاکستان میں کمی لیکن بھارت میں کورونا نے ایک اور نیا ریکارڈ قائم کردیا، اتنے ...
 پاکستان میں کمی لیکن بھارت میں کورونا نے ایک اور نیا ریکارڈ قائم کردیا، اتنے زیادہ کیسز کہ مودی سرکار کے ہوش اڑ گئے

  

نئی دلی (ڈیلی پاکستان آن لائن) جہاں ایک طرف پاکستان میں کورونا کے کیسز میں مسلسل کمی آرہی ہے وہیں انڈیا میں ان میں تیزی سے اضافہ ہوتا جارہا ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کورونا کے 49 ہزار 310 کیسز ریکارڈ ہوئے ہیں جو اب تک ایک دن میں رپورٹ ہونے والے سب سے زیادہ کیسز ہیں۔ خیال رہے کہ جمعرات کو انڈیا میں 45 ہزار 700 سے زیادہ کیسز رپورٹ ہوئے تھے۔

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران سامنے آنے والے ریکارڈ کیسز کے بعد انڈیا میں کورونا مریضوں کی تعداد 12 لاکھ 87 ہزار 945 ہوگئی ہے۔ انڈیا میں ایک دن میں کورونا نے 740 زندگیاں نگلی ہیں جس کے بعد اس وبا سے ہلاک ہونے والے افراد کی تعداد 30 ہزار 601 ہوگئی ہے۔

مزید :

بین الاقوامی -کورونا وائرس -