سینیٹ میں آسیہ اندرابی اور دیگر کشمیری نظر بند سیاسی قیدیوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کیلئے قرارداد منظور

سینیٹ میں آسیہ اندرابی اور دیگر کشمیری نظر بند سیاسی قیدیوں کے ساتھ اظہار ...
سینیٹ میں آسیہ اندرابی اور دیگر کشمیری نظر بند سیاسی قیدیوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کیلئے قرارداد منظور

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) سینیٹ نے مقبوضہ کشمیر میں دختران ملت کی سربراہ آسیہ اندرابی اور دیگر کشمیری نظر بند سیاسی قیدیوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لئے قرارداد کی منظوری دیدی۔

نجی ٹی وی کے مطابق ایوان بالا کے اجلاس مسلم لیگ ن کے سینیٹر مشاہد حسین سید نے قرارداد پیش کی۔ قرارداد میں کہا گیا کہ ایوان بالا مقبوضہ کشمیر میں دختران ملت کی سربراہ آسیہ اندرابی کی تہاڑ جیل میں غیر قانونی حراست اور انہیں آئسولیشن کی سزا دینے کی سخت مذمت کرتا ہے،یہ مودی حکومت کی آزادی کے لئے آواز اٹھانے والوں کے خلاف انتقامی کارروائی اور انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزی ہے۔ سینیٹ آسیہ اندرابی اور مقبوضہ کشمیر کے تمام سیاسی قیدیوں کی جرأت اور بہادری کو سلام پیش کرتا ہے اور ان کی فوری رہائی کا مطالبہ کرتا ہے۔ سینیٹ حکومت پاکستان سے بھی مطالبہ کرتاہے کہ وہ یہ معاملہ اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کمیشن اور قرارداد کی اتفاق رائے سے منظوری دیدی۔

مزید :

علاقائی -اسلام آباد -