سیریل کلر نے 200 کے قریب خواتین کو ریپ کے بعد ہتھوڑیوں اور پیچ کس سے قتل کردیا، اب تک کا سب سے سفاک مجرم

سیریل کلر نے 200 کے قریب خواتین کو ریپ کے بعد ہتھوڑیوں اور پیچ کس سے قتل کردیا، ...
سیریل کلر نے 200 کے قریب خواتین کو ریپ کے بعد ہتھوڑیوں اور پیچ کس سے قتل کردیا، اب تک کا سب سے سفاک مجرم

  

ماسکو (ڈیلی پاکستان آن لائن) روس میں حکام نے ایک سیریل کلر کو گرفتار کیا ہے جس نے 84 خواتین کو ریپ کے بعد انتہائی دردناک طریقے سے قتل کرنے کا اعتراف کیا ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ اس سفاک مجرم کے ہاتھوں قتل ہونے والی خواتین کی تعداد 100 سے 200 تک ہوسکتی ہے۔

میخائل پوپ کوو نام کا یہ سیریل کلر روس کا ایک سابق فوجی اہلکار ہے، جس کو ویئر وولف کے نام سے بھی جانا جاتا ہے ۔ اس سیریل کلر پر دو مرتبہ 18 سے 50 سال کی عمر کی خواتین کی آبروریزی اور قتل کیلئے مقدمہ ہوچکا ہے ۔ اس نے زیادہ تر خواتین کا قتل سال 1992 سے 2010 کے درمیان کیا تھا اور ابھی تک پولیس کے مطابق اس کے ہاتھوں قتل ہونے والی خواتین کی آفیشل تعداد 81 ہوچکی ہے۔

تفتیشی افسر لیفٹیننٹ کرنل ایور جے چووسکی کا کہنا ہے کہ انہیں یقین ہے کہ پوپ کوو نے 200 لوگوں کو قتل کیا ہے اور 100 سے زیادہ جرائم کیے ہیں۔ اس سیریل کلر کی ایک ویڈیو بھی سامنے آئی تھی جس میں وہ ایک جاسوس کو وہ جگہ دکھانے لے گیا تھا جہاں اس نے ایک خاتون کو ریپ کے بعد قتل کیا تھا۔

یہ سیریل کلر خواتین کو ریپ کا نشانہ بنانے کے بعد انتہائی سفاکانہ طریقے سے قتل کیا کرتا تھا، یہ اپنی متاثرہ خاتون کو ہتھوڑوں کے وار کرکے یا پیچ کس کے ذریعے قتل کیا کرتا تھا۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -جرم و انصاف -