ملائیشیا سے پاکستانی پائلٹس کے لیے خوشخبری آگئی

ملائیشیا سے پاکستانی پائلٹس کے لیے خوشخبری آگئی
ملائیشیا سے پاکستانی پائلٹس کے لیے خوشخبری آگئی

  

کوالالمپور(ڈیلی پاکستان آن لائن )سول ایوی ایشن اتھارٹی آف ملائیشیا نے گراونڈ کیے گئے تمام 18 پاکستانی پائلٹس کو بحال کردیا۔رواں ماہ کے آغاز میں ملائیشیا نے پاکستانی لائسنس رکھنے والے پائلٹس کو عارضی طور پر معطل کردیا تھا۔یاد رہے کہ پاکستان میں کل 860 پائلٹس ہیں جن میں سے 107 غیرملکی ائیرلائنز کے لیے کام کر رہے ہیں۔3 جولائی کو ملائیشین سول ایوی ایشن اتھارٹی نے اپنے بیان میں کہا تھا کہ وہ پائلٹوں کے لائسنسوں کی تصدیق کے لیے پاکستان سول ایوی ایشن اتھارٹی سے مستقل رابطے میں ہے اور جن پائلٹس کے لائسنس درست ثابت ہوئے انہیں فوری بحال کر دیا جائے گا۔

مزید :

قومی -