پی ٹی آئی حکومت نے دو سال پورے ہونے پر ایسا کام کرنے کا فیصلہ کر لیا کہ پوری قوم حیران رہ جائے گی

پی ٹی آئی حکومت نے دو سال پورے ہونے پر ایسا کام کرنے کا فیصلہ کر لیا کہ پوری ...
پی ٹی آئی حکومت نے دو سال پورے ہونے پر ایسا کام کرنے کا فیصلہ کر لیا کہ پوری قوم حیران رہ جائے گی

  

اسلام آ باد (ڈیلی پاکستان آن لائن) وفاقی حکومت نے اپنی دو سالہ کارکردگی عوام کے سامنے لانے کا فیصلہ کرلیا ہے، اس سلسلے میں وزرا نے کارکردگی رپورٹس تیار کرنا شروع کردیں۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی حکومت نے اپنی دو سال کی کارکردگی قوم کے سامنے لانے کا فیصلہ کرلیا، وزیراعظم کی ہدایت پروزرا نے کارکردگی کا تمام ریکارڈ ترتیب دینا شروع کردیا ہے۔ بعض وزرا کی کارکردگی رپورٹس تیار ہوگئی، جو سیکرٹریز وزیراعظم آفس جمع کرائیں گے۔ وفاق قومی پالیسیاں اور خارجہ محاذ میں کامیابیاں عوام کے سامنے رکھے گا کہ وزیراعظم عمران خان نے معاشی چیلنجز پر کیسے قابو پایا۔ احساس پروگرام کے تحت مسحتقین تک امداد پہنچانے کا معاملہ بھی سامنے لایا جائے گا جبکہ معاشی اہداف،قرضوں کی ادائیگی، چینی اور پٹرول بحران سے متعلق پیش رفت سے بھی آگاہ کیا جائے گا۔

مزید :

علاقائی -پنجاب -لاہور -