کورونا ویکسین، چین کی اہم کامیابی، کب تک ویکسین مارکیٹ میں آجائے گی؟ ایسا اعلان کہ خوشی کی انتہا نہ رہے

کورونا ویکسین، چین کی اہم کامیابی، کب تک ویکسین مارکیٹ میں آجائے گی؟ ایسا ...
کورونا ویکسین، چین کی اہم کامیابی، کب تک ویکسین مارکیٹ میں آجائے گی؟ ایسا اعلان کہ خوشی کی انتہا نہ رہے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

بیجنگ (ڈیلی پاکستان آن لائن) چین کی ایک فارما سیوٹیکل کمپنی نے کورونا وائرس کی ویکسین کے حوالے سے اہم کامیابی حاصل کی ہے۔

سینو فارم نامی کمپنی کا کہنا ہے کہ آئندہ تین ماہ کے اندر انسانوں پر ٹرائل مکمل ہوجائیں گے جس کے بعد ویکسین مارکیٹ میں دستیاب ہوگی۔ کمپنی کے چیئرمین کا کہنا ہے کہ پہلے ہم ویکسین کے حوالے سے پرامید تھے کہ وہ اگلے سال 2021 میں آئے گی لیکن اب ایسی کامیابیاں ملی ہیں جن کی وجہ سے ویکسین اسی سال کے آخر تک دستیاب ہوجائے گی۔

خیال رہے کہ سینوفارم ویکسین ٹرائل کے تیسرے مرحلے میں داخل ہوچکی ہے جہاں 15 ہزار رضا کاروں نے حصہ لیا ہے۔ ان پر ویکسین کے ٹرائل کیے جارہے ہیں اور اب تک مثبت نتائج دیکھے گئے ہیں، اگر کامیابی کا تناسب یہی رہا تو ویکسین جلد ہی مارکیٹ میں آجائے گی۔