مسجد آیا صوفیہ میں 86سال بعد نماز جمعہ کی ادائیگی،وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے ترک صدر کے نام پیغام جاری کردیا 

مسجد آیا صوفیہ میں 86سال بعد نماز جمعہ کی ادائیگی،وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان ...
مسجد آیا صوفیہ میں 86سال بعد نماز جمعہ کی ادائیگی،وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے ترک صدر کے نام پیغام جاری کردیا 

  

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے استنبول کی تاریخی مسجد آیا صوفیہ میں 86سال بعد نماز جمعہ کی ادائیگی پرترکی کے صدر رجب طیب اردوان، ترک عوام اور امت مسلمہ کومبارکباددی ہے۔

وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے کہا کہ مسجد آیاصوفیہ کے فرش کو 86 سال بعد سجدوں سے آباد کرنا بڑی سعادت کی بات ہے،ایمان کی پاکیزگی سے سرشارمسلمانوں نے مسجد آیا صوفیہ کے فرش کو گل و گلزارکیا،اللہ اکبر کی صداؤں کی گونج سن کردل منورہوگیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ تاریخ ساز مسجد میں سجدہ ریز ی کے روح پرور مناظرکبھی فراموش نہیں کرسکتا،مسجد آیا صوفیہ میں نئی تاریخ رقم ہوئی ہے اورنماز جمعہ کے ایمان افروز مناظر دیکھ کر بے پناہ مسرت ہوئی۔

مزید :

علاقائی -پنجاب -لاہور -