فاسٹ باولر محمد عامر لندن پہنچ گئے

فاسٹ باولر محمد عامر لندن پہنچ گئے
فاسٹ باولر محمد عامر لندن پہنچ گئے

  

لندن(ڈیلی پاکستان آن لائن )فاسٹ باولر محمد عامر مساجر محمد عمران کے ہمراہ انگلینڈ پہنچ گئے۔ محمد عامر کے پہنچنے کے بعد جونیئر ٹیم کے کپتان و وکٹ کیپر روحیل نذیر کو سکواڈ سے ریلیز کر دیا گیا ہے۔محمد عامر انگلینڈ میں مزید 2 کورونا وائرس ٹیسٹ منفی آنے کے بعد اسکواڈ کو جوائن کر سکیں گے جبکہ ایک کووڈ-19 ٹیسٹ منفی آنے پر مساجرمحمد عمران کو ٹیم کو جوائن کرنے کی اجازت ہوگی۔محمد عامر اور محمد عمران لاہور سے براستہ دبئی مانچسٹر کے لیے روانہ ہوئے تھے۔

مزید :

کھیل -