ہم کے الیکٹرک کا پیچھا نہیں چھوڑیں گے اور 31 سو میگاواٹ سے کم بجلی۔۔۔۔تحریک انصاف ایک بار پھر لوڈشیڈنگ کے ستائے شہر یوں کی آواز بن گئی

ہم کے الیکٹرک کا پیچھا نہیں چھوڑیں گے اور 31 سو میگاواٹ سے کم بجلی۔۔۔۔تحریک ...
ہم کے الیکٹرک کا پیچھا نہیں چھوڑیں گے اور 31 سو میگاواٹ سے کم بجلی۔۔۔۔تحریک انصاف ایک بار پھر لوڈشیڈنگ کے ستائے شہر یوں کی آواز بن گئی

  

کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن )پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور سندھ اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر فردوس شمیم نقوی نے کہا ہے کہ ہم کے الیکٹرک کا پیچھا نہیں چھوڑیں گے،31 سو میگاواٹ سے کم بجلی کے الیکٹرک سے نہیں لیں گے،وفاقی حکومت کے الیکٹرک پر ایک مانیٹرنگ کمیٹی بنائیں کے الیکٹرک کے معاملے کو دیکھنے کے لئے وفاقی وزرا کو ہر ماہ کراچی آنا چاہئے کے الیکٹرک کراچی کے لوگوں کو چمکا دے رہی ہے۔

نجی ٹی وی کے مطابق سندھ اسمبلی کے باہر میڈیا سےگفتگو  کرتے ہوئے فردوس شمیم نقوی  نے کہا کہ سندھ حکومت شہریوں کو صاف  پانی نہیں  دے سکی  وہ بجلی کی بات کیا کررہی ہے؟ہم کے ای کا پیچھا نہیں چھوڑیں گے،کے ای کو حکومتی تحویل میں لیناچاہیے۔انہوں نے کہا کہ کے ای معاملے پراسد عمر سے استعفی کا مطالبہ نہیں کروں گا،عارف نقوی نے کراچی شہر کو امن ٹیک اور امن ایمبولینس دی،عارف نقوی کے کسی برے عمل کی حمایت نہیں کریں گے،ہمیں کراچی سے بجلی بحران کی نجات چاہیئے چاہے کے ای شنگھائی کمپنی کو کیوں نہ دیا جاے؟۔

مزید :

علاقائی -سندھ -کراچی -