راولپنڈی میں خاندانی دشمنی پر فائرنگ ،خواتین اور بچوں سمیت 10افراد جاں بحق

راولپنڈی میں خاندانی دشمنی پر فائرنگ ،خواتین اور بچوں سمیت 10افراد جاں بحق
راولپنڈی میں خاندانی دشمنی پر فائرنگ ،خواتین اور بچوں سمیت 10افراد جاں بحق

  

راولپنڈی(ڈیلی پاکستان آن لائن )راولپنڈی میں چونترہ کے علاقے میال گاؤں میں خاندانی دشمنی پر فائرنگ کا اندوہناک واقعہ پیش آیا ہے جس کے نتیجے میں 5 خواتین اور4 بچوں سمیت ایک ہی خاندان کے 10افراد جاں بحق ہوگئے ہیں۔

نجی ٹی وی کے مطابق راولپنڈی کے گائوں میال میں خاندانی دشمنی پر ایک فریق نے دوسرے کے گھر میں داخل ہوکر اندھا دھند فائرنگ کی جس کے نتیجے میں خواتین اور بچے زخمی ہوئے۔علاقہ مکینوں نے فائرنگ سے متاثر ہونے والے افراد کو ریسکیو 1122 کے ذریعے ہسپتال منتقل کیا جہاں ڈاکٹرز نے دس افراد کے جاں بحق ہونے کی تصدیق کر دی ہے جبکہ فائرنگ کے نتیجے میں پانچ افراد شدید زخمی بھی ہوئے ہیں جن کی حالت تشویش ناک ہے جبکہ ہلاکتوں میں اضافے کا بھی خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے ۔ پولیس کا کہنا ہے کہ مخالفین نے گھر میں گھس کر اندھا دھند فائرنگ کی،تصادم رب نواز اور امجد گروپ میں ہوا۔

فائرنگ کی اطلاع پر سی پی او محمد احسن یونس نے فوری نوٹس لیتے ہوئےایس ایس پی آپریشنز اور ایس پی صدر کوایلیٹ سیکشن کے ساتھ فوری طور پر موقع پر پہنچنے کا حکم دیا ہے۔

مزید :

علاقائی -پنجاب -راولپنڈی -