آدمی نے عامل کے کہنے پر اپنے ہی 5 بچوں کو قتل کردیا، انتہائی دلخراش واقعہ

آدمی نے عامل کے کہنے پر اپنے ہی 5 بچوں کو قتل کردیا، انتہائی دلخراش واقعہ
آدمی نے عامل کے کہنے پر اپنے ہی 5 بچوں کو قتل کردیا، انتہائی دلخراش واقعہ

  

چندی گڑھ (ڈیلی پاکستان آن لائن) بھارتی ریاست ہریانہ میں ایک سفاک شخص نے عامل کے کہنے پر اپنے ہی 5 بچوں کو قتل کردیا۔

17 جولائی کو ضلع جیند کے ڈڈواڑہ گاؤں سے 2 لڑکیاں غائب ہوئیں جن کی لاشیں اب ملی ہیں۔ تحقیقات پر پتا چلا کہ ان دونوں بچیوں کو ان کے اپنے ہی باپ نے قتل کیا ہے۔

بچیوں کے قتل کے حوالے سے ہونے والی پنچائیت میں جما نامی سفاک شخص نے اعتراف کیا کہ اس نے گزشتہ 2 سال کے دوران اپنے ہی ہاتھوں سے اپنے 5 بچوں کو قتل کیا ہے۔ قتل ہونے والے پانچوں بچوں کی عمریں 11 سال سے کم تھیں۔

ملزم نے پنچائیت سے معافی بھی مانگی تاہم اس گھناؤنے فعل پر اسے پولیس کے حوالے کردیا گیا۔ پولیس نے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرکے اس کی مختلف پہلوؤں سے تفتیش شروع کردی ہے۔

مزید :

جرم و انصاف -