”پہلی سیریز کے دوران کئی گھنٹے واش روم میں روتا رہا“امام الحق کا بڑا انکشاف

”پہلی سیریز کے دوران کئی گھنٹے واش روم میں روتا رہا“امام الحق کا بڑا انکشاف
”پہلی سیریز کے دوران کئی گھنٹے واش روم میں روتا رہا“امام الحق کا بڑا انکشاف

  

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن )قومی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی امام الحق نے انکشاف کیا ہے کہ پہلی سیریز کے دوران گھنٹوں واش روم میں روتا رہا جب کہ کھیلنے سے قبل ہی انضمام الحق کا بھتیجا ہونے کے طعنے ملنے لگے تھے۔ایک انٹرویو میں کرکٹر امام الحق نے کہا کہ ٹیم میں بابراعظم کے سوا کوئی دوست نہیں تھا، ان کی توجہ کرکٹ پر مرکوز ہونے کی وجہ سے بات کرنے کا زیادہ موقع نہیں ملتا تھا، سخت دباو¿ میں تھا، کھانا بھی الگ کھاتا، ایک خوف سوار تھا کہ ابھی تو کوئی میچ ہی نہیں کھیلا، موقع ملا اور ناکام ہوگیا تو سمجھو کیریئر ختم ہوا۔امام الحق کا کہنا تھا کہ سوشل میڈیا اور میڈیا پر سخت تنقید کے بعد اپنا فون بند کر دیا، واش روم میں جا کر گھنٹوں رویا، پہلے دونوں ون ڈے میچز میں احمد شہزاد کی کارکردگی اچھی نہیں رہی، ابوظہبی میں مجھے آزمانے کا فیصلہ کیا گیا لیکن ہیڈ کوچ مکی آرتھر نے غیر ضروری دباو¿ سے بچانے کے لیے مجھے رات کو بتانے سے گریز کیا تاہم اگلے روز اچھی بیٹنگ کرنے میں کامیاب رہا۔

مزید :

کھیل -