باپ نے بیٹے کو فائرنگ کرکے قتل کردیا

باپ نے بیٹے کو فائرنگ کرکے قتل کردیا
باپ نے بیٹے کو فائرنگ کرکے قتل کردیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن )کراچی کے علاقے کورنگی قیوم آباد میں سابق پولیس اہلکار بشیر نے بیٹے کو فائرنگ کرکے قتل کردیا اور فرار ہوگیا۔

نجی ٹی وی کےمطابق  کراچی کے علاقے کورنگی قیوم آباد میں سابق پولیس اہلکار بشیر نے بیٹے کو فائرنگ کرکے قتل کردیا اور فرار ہوگیا ہے ،پولیس کا کہنا ہے کہ  مقتول کو تقریبا 5 گولیاں ماری گئیں، مقتول کی شناخت انیس کے نام سے ہوئی ہے۔پولیس ذرائع کے مطابق مقتول کی لاش کو ضابطے کی کارروائی کے لیے ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے، پوسٹ مارٹم رپورٹ آنے کے بعد مزید تفصیلات سامنے آسکیں گی۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم بشیر بیٹے کو قتل کرکے فرار ہوگیا، ملزم سابق پولیس اہلکار ہے، فرار ملزم کی تلاش میں چھاپے مارے جارہے ہیں۔ہسپتال ذرائع کے مطابق مقتول انیس کو 5 گولیاں ماری گئی ہیں جب مقتول لایا گیا تو وہ انتقال کرچکا تھا، ضابطے کی کارروائی جاری ہے۔