تیسرے ٹیسٹ میں ویسٹ انڈیز کے خلا ف انگلینڈ کی بیٹنگ جاری
مانچسٹر(ڈیلی پاکستان ) ویسٹ انڈیز اور انگلینڈ کی ٹیموں کے درمیان ٹیسٹ سیریز کا تیسرا اور آخری میچ جاری ہے۔مانچسٹر کے میدان پر ویسٹ انڈیز نے انگلینڈ کے خلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا جو اچھا ثابت ہوا۔ انگلینڈ کی جانب سے 258رنز پر چار کھلاڑی آوٹ ہو گئے ہیں ۔برنز 57،جوئے روٹ17اور بین سٹوکس20سکور بنا کر آوٹ ہوئے جبکہ سبلے بغیر کوئی رن بنائے پویلین لوٹے ۔ویسٹ انڈیزکی جانب سے روچ نے 2جبکہ چیز نے 1کھلاڑی کو آوٹ کیا ۔
خیال رہے کہ دونوں ٹیموں کے مابین تین میچوں پر مشتمل ٹیسٹ سیریز ایک ایک سے برابر ہے۔ گزشتہ ٹیسٹ میچ میں انگلینڈ نے ویسٹ انڈیز کو 113 رنز سے شکست دی تھی۔سیریز کے پہلے ٹیسٹ میں ویسٹ انڈیز نے انگلینڈ کو چار وکٹوں سے شکست دی تھی۔