" میں نے سشانت کو 2 فلمز آفر کیں لیکن اس نے ۔۔۔ " معروف فلم میکر کا حیران کن انکشاف

" میں نے سشانت کو 2 فلمز آفر کیں لیکن اس نے ۔۔۔ " معروف فلم میکر کا حیران کن ...

  

ممبئی (ڈیلی پاکستان آن لائن) بالی ووڈ میں کرائم تھرلر فلموں میں منفرد شناخت رکھنے والے انوراگ کیشپ نے انکشاف کیا ہے کہ انہوں نے سشانت سنگھ راجپوت کو 2 فلمیں آفر کی تھیں لیکن انہوں نے دونوں بار یہ پیشکش ٹھکرادی ۔

انوراگ کیشپ نے ایک میگزین کو انٹرویو میں بتایا کہ انہوں نے سشانت سنگھ راجپوت کو فلم " ہنسی تو پھنسی" آفر کی تھی لیکن انہوں نے یہ فلم کرنے سے انکار کردیا تھا۔ اس کے بعد میں نے انہیں ایک اور فلم آفر کی لیکن اس بار بھی انہوں نے میری پیشکش کو قبول نہیں کیا۔

انوراگ کیشپ کے مطابق سشانت سنگھ راجپوت کی جانب سے ان کی فلم کی پیشکش مسترد ہونے پر انہیں برا نہیں لگا کیونکہ ہم ہمیشہ ہی اپنا کریئر اپنی خواہش کے حساب سے بناتے ہیں۔ آپ کیا منتخب کرتے ہیں ، کس کے ساتھ کام کرتے ہیں ، اسی سے آپ کا کریئر بنتا ہے ۔ سشانت سنگھ کافی کامیاب تھے۔ انہوں نے اپنے لئے خود چیزوں کو منتخب کیا تھا ۔

مزید :

تفریح -