پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اِن ایکشن، بغیرلائسنس انٹرنیٹ سروسز فراہم کرنے والوں کے خلاف بڑی ہدایت جاری کر دی

پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اِن ایکشن، بغیرلائسنس انٹرنیٹ سروسز فراہم کرنے ...
پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اِن ایکشن، بغیرلائسنس انٹرنیٹ سروسز فراہم کرنے والوں کے خلاف بڑی ہدایت جاری کر دی

  

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)غیر قانونی انٹرنیٹ کنکشن فراہم کرنے والوں کے خلاف پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اِن ایکشن، بغیرلائسنس انٹرنیٹ سروسز فراہم نہ کی جائیں۔

پی ٹی اے اعلامیہ کے مطابق غیرقانونی طور پر انٹرنیٹ سروسز فراہم کرنے والوں کو مطلع کیا جا رہا ہے کہ بغیر لائسنس انٹرنیٹ سروسز فراہم نہ کی جائیں، صرف پی ٹی اے کے مجاز لائسنس یافتگان کو ہی انٹرنیٹ سروسز کی فراہمی کا اختیار حاصل ہے۔پی ٹی اے ذرائع کے مطابق ادارے کو ملک بھر میں غیر قانونی انٹرنیٹ کنکشن فراہمی کی متعدد شکایات موصول ہوئیں، جس کے بعد حکام کی جانب سے اعلامیہ جاری کیا گیا۔

مزید :

علاقائی -پنجاب -لاہور -