کورونا اور طاعون کے بعد ایک اور خطرناک وبا بچوں کو نشانہ بنانے لگی، بھارت میں کیس سامنے آگیا

کورونا اور طاعون کے بعد ایک اور خطرناک وبا بچوں کو نشانہ بنانے لگی، بھارت میں ...
کورونا اور طاعون کے بعد ایک اور خطرناک وبا بچوں کو نشانہ بنانے لگی، بھارت میں کیس سامنے آگیا

  

سورت (ڈیلی پاکستان آن لائن) بھارتی ریاست گجرات میں ایک نئی بیماری نے سر اٹھانا شروع کردیا ہے جو بچوں کو براہ راست متاثر کرتی ہے۔

گجرات کے شہر سورت میں ملٹی سسٹم انفلیمیٹری سنڈروم (MIS-C ) کا ایک کیس سامنے آیا ہے ۔ 10 سالہ بچے میں اس کی علامات دیکھی گئیں تاہم بچہ صحتمند ہوگیا ہے۔

ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ جس بچے میں MIS-C کا کیس ظاہر ہوا ہے اس کو پہلے الٹی آئی جس کے بعد کھانسی اور پھر دست لگے، بچے کی آنکھوں اور ہونٹوں پر لالی آگئی تھی جبکہ اس کے دل میں خون 30 فیصد ہی پمپ ہورہا تھا۔ اس کی رگیں سوج گئی تھیں جس کی وجہ سے اسے ہسپتال میں ایک ہفتے تک داخل رکھا گیا۔

MIS-C کے بارے میں ڈاکٹرز کو زیادہ پتا نہیں ہے، اس بیماری کے حوالے سے رواں سال مئی میں عالمی ادارہ صحت نے بھی دنیا کو خبردار کیا تھا اور اس کی علامات بتائی تھیں۔

یہ بیماری 19 سال تک کے لڑکوں کو زیادہ نشانہ بناتی ہے۔ تین دن سے زیادہ بخار، جسم پر دانے، ہاتھوں اور پیروں میں سوزش ، بلڈ پریشر کم ہونا، پیچش یا پیٹ کے نچلے حصے میں درد ہونا اس کی علامات میں شامل ہے۔

مزید :

بین الاقوامی -