سعودی حکومت کا کل سے عمرہ کے پرمٹ جاری کرنے کا اعلان، مسلمانوں کیلئے بڑی خوشخبری

سعودی حکومت کا کل سے عمرہ کے پرمٹ جاری کرنے کا اعلان، مسلمانوں کیلئے بڑی ...
سعودی حکومت کا کل سے عمرہ کے پرمٹ جاری کرنے کا اعلان، مسلمانوں کیلئے بڑی خوشخبری
سورس: File

  

ریاض (ڈیلی پاکستان آن لائن) سعودی عرب کی حکومت نے اعلان کیا ہے کہ کل (اتوار) سے عمرہ زائرین کو پرمٹ جاری کرنا شروع کردیے جائیں گے۔

سعودی عرب کے نائب وزیر حج و عمرہ نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ عمرہ پرمٹ اعتمرنا اور توکلنا موبائل ایپ کے ذریعے جاری کیے جائیں گے، سعودی عرب میں مقیم غیر ملکی اور سعودی شہری عمرہ پرمٹ حاصل کر سکیں گے۔

انہوں نے واضح کیا کہ عمرہ کے پرمٹ صرف ان لوگوں کو جاری کیے جائیں گے جنہوں نے کورونا سے بچاؤ کی ویکسین لگوا رکھی ہوگی۔

مزید :

عرب دنیا -