ستاروں کی روشنی میں آپ کا آج (ہفتہ) کا روز کیسا رہے گا؟
برج حمل ، سیارہ مریخ، 21 مارچ سے 20 اپریل
تھوڑا سا صبر سے کام لیں ہر کام میں جلد بازی اچھی نہیں ہوتی اور جو کام کرنا چاہ رہے ہیں اس کے لئے کسی کو بھی راز دار مت بنائیں ورنہ بدنظری کا شکار ہو سکتے ہیں۔
برج ثور، سیارہ زہرہ، 21 اپریل سے 20 مئی
آپ کے لئے اب صورت حال تیزی سے کسی اچھے کام کے لئے بحکم اللہ بدل رہی ہے۔ آپ نے اپنی گہری نظر سے اس کا مشاہدہ کرنا ہے اور امید ہے اس میں آپ کا کوئی بڑا فائدہ ہے۔
برج جوزہ، سیارہ عطارد، 21 مئی سے 20 جون
جو لوگ کسی بھی ایسے معاملے میں پھنسے ہوئے ہیں جن سے باہر نکلنے کا کوئی راستہ دکھائی نہیں دے رہا تھا۔ اب ان کے لئے امید ہے کہ کوئی بڑی آسانی والا راستہ کھل جائے گا۔
برج سرطان، سیارہ چاند، 21 جون سے 20 جولائی
آپ کی اپنی صحت قدرے کمزور ہے اور کچھ اندرون خانہ سازشیوں کا شکار ہو رہے ہیں۔ ان حالات میں صدقہ دیتے رہیں اور اپنے اور یا غیر ابھی دوری ہی رکھیں۔
برج اسد، سیارہ شمس، 21 جولائی سے 21 اگست
آپ کو اپنے معاملے میں اب ایک اچھی خبر ملنے کی امید ہے۔ اللہ نے چاہا تو ایک بڑی رکاوٹ آپ کے سامنے آ رہی تھی وہ غیر متوقع انداز سے خود بخود دور ہوتی چلی جائے گی۔
برج سنبلہ ، سیارہ عطارد، 22 اگست سے 22 ستمبر
آج اچھا دن لگتا ہے۔ جہاں ضرورتیں پوری ہو جائیں وہ دل خوش تو ہوتا ہے۔ امید ہے کہ آپ کے ساتھ کچھ ایسا ہی معاملہ ہے۔ آج کا دن سکون والا ہی ہوگا، ان شاءاللہ
برج میزان ، سیارہ زہرہ، 23 ستمبر سے 22 اکتوبر
آپ کی ساری مرادیں ضرور پوری ہوں گی۔ بس اپنے معاملات میں جہاں خرابی ہے اس کی توبہ کر لیں۔ اس وقت آپ جانے انجانے میں بہت غلطیاں کر رہے ہیں جو خطرناک ہے۔
برج عقرب ، سیارہ مریخ، 23 اکتوبر سے 22 نومبر
آپ اتنی جلدی کیوں گھبرا جاتے ہیں۔ دعا تو کریں کہ اس وقت اس کی سب سے زیادہ ضرورت ہے۔ آج کا دن اہم ہے، کل کے بارے میں کوئی اہم اطلاع بھی دے رہا ہے۔
برج قوس ، سیارہ مشتری، 23 نومبر سے 20 دسمبر
آپ کو اس وقت جس بھی قسم کی ضرورت درپیش ہے اس کا بڑا شاندار سلسلہ بن جائے گا امید ہے جو لوگ روزگار کی تلاش میں ہے وہ دس یوم کے بعد ہی بہتری میں آئیں گے۔
برج جدی ، سیارہ زحل، 21 دسمبر سے 19 جنوری
آپ جس مشکل میں دن گزار کر آئے ہیں۔ ان شاءاللہ اب جلد اس کا ازالہ ممکن ہو گا اور ان دنوں آپ کو بڑی رقم کی ضرورت بھی ہے۔ وہ مل تو سکتی ہے۔
برج دلو ، سیارہ زحل، 20 جنوری سے 18 فروری
لوگوں کے لئے اچھا بننا ضروری نہیں۔ جتنا آپ کو بس اپنے رب کو راضی کرنا ہے اور حقوق العباد کے حوالے سے معاملات ٹھیک کر لیں گے تو سب کچھ اچھا ہوتا چلا جائے گا۔
برج حوت ، سیارہ مشتری، 19 فروری سے 20 مارچ
آج کچھ بہتر دن ثابت ہو سکتا ہے۔ آپ کی ایک مشکل میرے اللہ نے چاہا تو حل ہوگی۔ مگر جو راستہ آپ نے اختیار کیا ہوا ہے، اس کا مناسب تعین کرنے کی اشد ضرورت ہے۔