بھارتی فوج کی ریاستی دہشتگردی جاری، مزید دو کشمیری شہید
سری نگر(ڈیلی پاکستان آن لائن ) بھارتی غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر میں مودی کی ریاستی دہشتگردی جاری ہے،ضلع باندی پورہ میں بھارتی قابض فوج نے مزید دو کشمیری نوجوانوں کو شہید کردیا ۔
کشمیری میڈیا سروس کے مطابق قابض فوج نے نام نہاد سرچ آپریشن کی آڑ میں کشمیری نوجوانوں کو شہید کیا ہے،سرچ آپریشن کے دوران گھر گھر میں تلاشی لی گئی ہے جبکہ بھارتی فوج نے علاقے کے تمام داخلی اور خارجی راستے بھی سیل کردیئے ہیں۔
یاد رہے کہ گزشتہ روز بھی بھارتی فوج نے سرچ آپریشن کی آڑ میں دو کشمیر جوانوں کو شہید کیا تھا جس کے بعد کشمیرویوں نے بھارتی مظالم کے خلاف احتجاج شروع کردیا تھا۔