موٹروے پولیس کو گمشدہ بیگ مل گیا ، اس میں کتنے پیسے تھے جو مالک کو واپس کر دیئے گئے ؟ ایماندار ی کی زبردست مثال 

موٹروے پولیس کو گمشدہ بیگ مل گیا ، اس میں کتنے پیسے تھے جو مالک کو واپس کر ...
موٹروے پولیس کو گمشدہ بیگ مل گیا ، اس میں کتنے پیسے تھے جو مالک کو واپس کر دیئے گئے ؟ ایماندار ی کی زبردست مثال 

  

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن )موٹروے پولیس ایم تھری نے ایمانداری کی مثال قائم کرتے ہوئے گمشدہ بیگ اور رقم سمیت دیگر اشیاء مالک کے حوالے کردیں۔

ترجمان موٹر وے پولیس کے مطابق پٹرولنگ پولیس کو ہیلپ لائن پر اطلاع دی گئی کہ سر وس ایریا عبدالحکیم پر ایک بیگ گم ہوگیا ہے جس پر پٹرولنگ افسران نے فوری ایکشن لیتے ہوئے گمشدہ بیگ تلاش کرلیا۔پولیس کے مطابق ضروری کارروائی کے بعد بیگ مالک کے حوالے کردیا گیا جس میں 32700 روپے اور دیگر اشیاءبھی شامل تھیں۔

مزید :

قومی -