کراچی میں 16سالہ لڑکی کی پراسرار موت کا معاملہ، قتل کی دفعہ کے تحت مقدمہ درج 

کراچی میں 16سالہ لڑکی کی پراسرار موت کا معاملہ، قتل کی دفعہ کے تحت مقدمہ درج 
کراچی میں 16سالہ لڑکی کی پراسرار موت کا معاملہ، قتل کی دفعہ کے تحت مقدمہ درج 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن )پولیس نے گلشن اقبال میں 16سالہ لڑکی کی پراسرار موت کو قتل قرار دے کر مقدمہ درج کرلیا۔مقدمہ قتل کی دفعہ کے تحت سرکاری مدعیت میں عزیز بھٹی پولیس سٹیشن میں درج کیا گیا ہے۔
نجی ٹی وی سما نیوز کے مطابق ایف آئی آر میں لکھا گیا ہے کہ نوجوان لڑکی کی پراسرار موت کا واقعہ غیر ت کے نام پر قتل کا لگتا ہے،اہل خانہ تسلی بخش جواب دینے سے قاصر ہیں اور اپنے بیانات مسلسل بدل رہے ہیں۔مقدمے میں مقتولہ کے نامعلوم وارثوں کو نامزد کیا گیا ہے۔
پولیس حکام کاکہنا ہے کہ جائے وقوعہ سے نائن ایم ایم کا ایک خول ملا ہے۔واقعے کی مزید تفتیش ابھی جاری ہے۔