گورنر پنجاب چوہدری سرور نے افغان نائب صدر کے پاکستان مخالف بیان کو امن کیخلاف سازش قرار دے دیا

گورنر پنجاب چوہدری سرور نے افغان نائب صدر کے پاکستان مخالف بیان کو امن ...
گورنر پنجاب چوہدری سرور نے افغان نائب صدر کے پاکستان مخالف بیان کو امن کیخلاف سازش قرار دے دیا

  

لاہور(ڈیلی پاکستان آ ن لائن ) گورنر پنجاب چوہدری سرور نے کہا ہے کہ افغان نائب صدر کا پاکستان کے خلاف منفی پروپیگنڈہ خطے میں امن کےخلاف سازش ہے،افغان حکومت اپنی ناکامیاں چھپانے کی ناکام کوشش کر رہی ہے ،امن کے لیے خطے میں پاکستان نے سب سے زیادہ قر بانیاں دیں ہیں ۔

نجی ٹی وی دنیانیوز کے مطابق گورنر پنجاب چوہدری سرور کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم عمران خان قومی امنگوں کا تر جمان اور کشمیر کا سفیر ہے،آزاد کشمیر میں25جولائی کو کپتان کے کھلاڑیوں کی ہی جیت ہوگی ،آزاد کشمیر کا صدر اور وزیر اعظم بھی پاکستان تحر یک انصاف سے ہوگا ،اپوزیشن کو آزاد کشمیر انتخابات میں واضح شکست کا خوف کھائے جا رہا ہے ۔

چوہدری سرور نے کہا کہ پاکستان درست سمت میں کامیابیوں سے آگے بڑھ رہا ہے ،حکومت بزنس کیمونٹی سمیت تمام شعبوں کو ساتھ لے کر چل رہی ہے،کمزور طبقے کو اوپر لانے کےلیے وفاقی اور پنجاب حکومت عملی اقدامات کر رہی ہے ۔

مزید :

قومی -علاقائی -پنجاب -لاہور -