آزاد کشمیر میں انتخابی معرکے کیلئے میدان کل سجے گا،پولنگ سامان کی ترسیل کا آغاز

آزاد کشمیر میں انتخابی معرکے کیلئے میدان کل سجے گا،پولنگ سامان کی ترسیل کا ...
آزاد کشمیر میں انتخابی معرکے کیلئے میدان کل سجے گا،پولنگ سامان کی ترسیل کا آغاز

  

مظفر آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن ) آزاد کشمیر میں عام انتخابات کے لئے پولنگ سامان کی ترسیل کا آغاز کر دیاگیا ہے جبکہ پولنگ عملہ اپنی جائے تعیناتی کے لئے روانہ ہونا شروع ہوگیا ہے۔پولنگ کل  صبح 8 سے شام 5 بجے تک جاری رہے گی۔

تفصیلات کے مطابق آزاد کشمیر کی قانون ساز اسمبلی کی 45 نشستوں کیلئے 32 لاکھ سے زائد ووٹرز حق رائے دہی استعمال کریں گے، تحریک انصاف، مسلم لیگ (ن) اور پیپلزپارٹی میں تگڑا مقابلہ متوقع ہے۔الیکشن کمیشن کی جانب سے انتخابی عمل کے لئے 45 حلقوں میں مردوں کے 1398 خواتین کے 1353 اور مشترک 1992 سمیت کل 6139 پولنگ سٹیشن قائم کئے جائیں گے۔

پاکستان میں بسنے والے چار لاکھ پانچ ہزار 253 کشمیری بھی ووٹ کا حق استعمال کر سکیں گے، آزاد کشمیر میں رینجرز طلب کر لی گئی ہے، فوج سٹینڈ بائی ہے جبکہ پنجاب میں پولیس امن و امان سنبھالے گی۔

مزید :

اہم خبریں -قومی -علاقائی -آزاد کشمیر -مظفرآباد -