برادری کی لڑکی سے ناجائزتعلقات کاشبہ ، بااثر ملزمان نے کھیتی باڑی کرنے والے شخص کاجسم کااہم حصہ ہی کاٹ دیا 

برادری کی لڑکی سے ناجائزتعلقات کاشبہ ، بااثر ملزمان نے کھیتی باڑی کرنے والے ...
برادری کی لڑکی سے ناجائزتعلقات کاشبہ ، بااثر ملزمان نے کھیتی باڑی کرنے والے شخص کاجسم کااہم حصہ ہی کاٹ دیا 

  

مظفر گڑھ(ڈیلی پاکستان آن لائن ) مظفر گڑھ کے تھانہ محمود کوٹ کے علاقے بستی کھنڈویا میں ظلم اور بربریت کی انتہا ہو گئی جب کہ تعلقات کے شبہ میں غریب کاشتکار کے دونوں کان اور ناک کاٹ دی۔

تھانہ محمود کوٹ کے علاقے بستی کھنڈویہ میں 6 با اثر ملزمان فاروق، قیوم، روف، مظہر، سجاد وغیرہ نے عید کے دوسرے روز زمینوں پر کھیتی باڑی کرتے ہوئے کاشتکار اکرم کو رسیوں سے باندھ کر اس کے دونوں کان اور ناک کاٹ دی۔ملزمان کو شک تھا کہ اکرم کے ان کی برادری کی لڑکی سے ناجائز تعلقات ہیں، پولیس نے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر کے تمام 6 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔

مزید :

علاقائی -پنجاب -مظفرگڑھ -