لاہور کے علاقے سمن آباد میں 8 سالہ بچی سے گلی میں شرمناک حرکت کرنے والا شخص سی سی ٹی وی کی مدد سے پکڑا گیا 

لاہور کے علاقے سمن آباد میں 8 سالہ بچی سے گلی میں شرمناک حرکت کرنے والا شخص سی ...
لاہور کے علاقے سمن آباد میں 8 سالہ بچی سے گلی میں شرمناک حرکت کرنے والا شخص سی سی ٹی وی کی مدد سے پکڑا گیا 

  

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن )لاہور کے علاقے سمن آباد میں گلزیب کالونی میں درندہ صفت شخص نے اپنی جنسی خواہشات کو سکون پہنچانے کیلئے آٹھ سالہ بچی کے ساتھ گلی میں ہی نازیبا اور فحش حرکات شروع کر دیں ، جسے پولیس نے گرفتار کرتے ہوئے سلاخوں کے پیچھے پھینک دیاہے ۔

فیس بک پیج ” احسن ڈیلی “ پر شیئر کی گئی تفصیلات کے مطابق اس درندہ صفت شخص کی شناخت نعیم عرف اسلم کے نام سے ہوئی ہے ، پولیس نے سی ٹی وی کیمرے کی فوٹیج کی مدد سے ملزم نعیم کا سراغ لگا کر اسے گرفتار کرلیاہے اور ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کردی ہے۔سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں یہ شخص گلی میں سر عام فحش حرکات میں مصروف رہتا ہے لیکن جیسے ہی ساتھ والے گھر سے ایک شخص نکل کر باہر آتا ہے تو یہ دروازہ کھلنے کی آواز سے چونک جاتاہے اور شریف انسان بن کر اس سے باتیں کرنے لگتا ہے لیکن اس کا یہ مکروہ عمل سی سی ٹی وی کیمرے میں محفوظ ہو گیا ۔

مزید :

علاقائی -پنجاب -لاہور -