نواز شریف کی افغان سکیورٹی ایڈوائزر سے ملاقات، فواد چوہدری کا سخت رد عمل سامنے آگیا

نواز شریف کی افغان سکیورٹی ایڈوائزر سے ملاقات، فواد چوہدری کا سخت رد عمل ...
نواز شریف کی افغان سکیورٹی ایڈوائزر سے ملاقات، فواد چوہدری کا سخت رد عمل سامنے آگیا

  

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن ) وفاقی وزی اطلاعات ونشریات فواد چوہدر ی نے سابق وزیر اعظم نوازشریف کی افغان سکیورٹی ایڈوائزر سے ملاقات پر رد عمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ ایسے لوگ بین الاقوامی سازشوں میں مددگار بن جاتے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر اپنے ایک بیان میں فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ نواز شریف کو پاکستان سے باہر بھیجنا خطرناک تھا، ایسے لوگ بین الاقوامی سازشوں میں مددگار بن جاتے ہیں، نواز شریف کی افغانستان میں را کے سب سے بڑے حلیف حمد اللہ محب سے ملاقات ایسی ہی کارروائی کی مثال ہے۔

وزیر اطلاعات نے کہا کہ مودی، محب یا امراللہ صالح ہر پاکستان دشمن نواز شریف کا قریبی دوست ہے۔

مزید :

اہم خبریں -قومی -