اندرون ملک ہوائی سفر کیلئے کورونا ویکسی نیشن سرٹیفکیٹ لازمی قرار
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر (این سی او سی) نے کورونا وائرس کی چوتھی لہر کے پیش نظر یکم اگست سے اندرون ملک ہوائی سفر کے لیے ویکسین سرٹیفیکٹ لازمی قرار دے دیا۔
تفصیلا ت کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ایک پیغام میں این سی او سی کا کہنا تھا کہ یکم اگست سے اندرون ملک ہوائی سفر کے لیے کورونا ویکسی نیشن سر ٹیفکیٹ لازم ہے۔ اپنے آپ کو پریشانی سے بچانے کے لیے 31 جولائی تک ویکسین لگوایں اور ویکسی نیشن سرٹیفکیٹ حاصل کریں۔
یکم اگست سے اندرون ملک ھوای سفر کے لیے کرونا ویکسینیشن سرٹیفکیٹ لازم ھے۔
— NCOC (@OfficialNcoc) July 24, 2021
اپنے آپ کو پریشانی سے بچانے کے لیئے 31 جولائی تک ویکسین لگوایں اور ویکسینیشن سرٹیفکیٹ حاصل کریں