ہاکی اولمپئن سمیع اللہ کے مجسمے سے ہاکی اور گینددوبارہ چوری کرلی گئی

ہاکی اولمپئن سمیع اللہ کے مجسمے سے ہاکی اور گینددوبارہ چوری کرلی گئی
ہاکی اولمپئن سمیع اللہ کے مجسمے سے ہاکی اور گینددوبارہ چوری کرلی گئی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 بہاولپور(ڈیلی پاکستان آن لائن )پاکستان ہاکی کے لیجنڈری کھلاڑی اور فلائنگ ہارس کے نام سے مشہور اولمپیئن سمیع اللہ خان کے مجسمے کے ساتھ نصب ہاکی اور گیند دوبارہ چوری کرلی گئی۔
تفصیلات کے مطابق کچھ روز قبل بہاولپور کے ہسپتال چوک پر لگائے گئے اولمپیئن سمیع اللہ کے مجسمے سے ہاکی اوربال چوری ہوگئی تھی جس کے بعد مجسمے کو ازسر نو نصب کیا گیا تھا،انتظامیہ اور پولیس کی جانب سے مجسمے کے گرد باڑ لگا کر اسے مزید محفوظ بنانے کی بھی کوشش بھی کئی گئی تھی تاہم یہ کوشش دوبارہ ناکام ثابت ہوئی ہے اور چور مجسمے سے ہاکی اور گیند ایک بار پھر چرانے میں کامیاب ہوگئے ہیں۔
انتظامیہ کے مطابق واقعے کی تحقیقات شروع کردی گئی ہی اور سی سی ٹی وی کیمروں کی مدد سے ملزمان کا سراغ لگانے کی کوشش کی جارہی ہے۔

مزید :

قومی -کھیل -