امریکہ کا شہری ہوں، پاکستان کا نہیں،نور مقد م قتل کیس کے ملزم ظاہر جعفر کا بیان سامنے آگیا

امریکہ کا شہری ہوں، پاکستان کا نہیں،نور مقد م قتل کیس کے ملزم ظاہر جعفر کا ...
امریکہ کا شہری ہوں، پاکستان کا نہیں،نور مقد م قتل کیس کے ملزم ظاہر جعفر کا بیان سامنے آگیا

  

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )عدالت نے سابق سفیر کی بیٹی نور مقدم کے قتل میں گرفتار ملزم ظاہر جعفر کے جسمانی ریمانڈ میں دو دن کی توسیع کردی۔ ملزم ظاہر ذاکر جعفر کی عدالت پیشی پر میڈیا سے گفتگو میں کہنا تھاکہ میں امریکہ کا شہری ہوں، پاکستان کا نہیں، جوبھی ہے میرے وکیل آپ کو بتائیں گے۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی پولیس کی جانب سے نور مقدم کے قتل میں ملوث ملزم ظاہر جعفر کوتین روزہ جسمانی ریمانڈ مکمل ہونے پر ڈیوٹی مجسٹریٹ صہیب بلال رانجھا کی عدالت میں پیش کیا گیا ۔مدعی کی جانب سے شاہ خاور ایڈووکیٹ عدالت میں پیش ہوئے۔

سماعت کے دوران تفتیشی ٹیم نے عدالت کو بتایا کہ ملزم کو گرفتار کرکے آلہ قتل چاقو برآمد کیا گیا ہے جبکہ ملزم سے برآمد کیا گیا پستول اور آہنی مکا بھی قبضے میں لے لیا ہے۔پولیس نے عدالت سے استدعا کی کہ ملزم کا موبائل ریکور کرنا ہے اس لئے زیادہ سے زیادہ جسمانی ریمانڈ دیا جائے۔

عدالت نے استدعا منظور کرتے ہوئے ملزم کو مزید دو روز کیلئے جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا۔ عدالت کی جانب سے ملزم کوپیر کو دوبارہ عدالت کے سامنے پیش کرنے کا حکم بھی دیا گیا ہے۔

مزید :

اہم خبریں -جرم و انصاف -علاقائی -اسلام آباد -