مادھوری نے فلم ’صاحبان‘ میں پیش آنے والے تکلیف دہ واقعے سے پردہ اٹھا دیا
ممبئی (ویب ڈیسک) بالی ووڈ کی ڈانسنگ کوئین مادھوری ڈکشٹ نے فلم ’صاحبان‘ میں پیش آنے والے تکلیف دہ واقعے سے پردہ اٹھا دیا ہے۔
مادھوری ڈکشٹ نے یوٹیوب ویڈیو میں بتایا ہے کہ فلم شوٹنگ کے دوران جب خرگوش کو میری گود میں بیٹھایا گیا تو وہ بار بار بھاگ جاتا تھا۔ خرگوش کو بیٹھانے کے لیے میری گود میں گاجر اور پھول گوبھی رکھ دی گئی۔
اداکارہ کہتی ہیں کہ خرگوش نے گاجر اور پھول گوبھی کھاتے کھاتے میرے انگوٹھے پر بھی کاٹ لیا جس پر میں بہت چِلائی اور سب لوگ میری مدد کے لیے آگئے۔