کراچی کے علاقے گلشن اقبال بلاک 6 میں نوجوان لڑکی کی موت معمہ بن گئی

کراچی کے علاقے گلشن اقبال بلاک 6 میں نوجوان لڑکی کی موت معمہ بن گئی
کراچی کے علاقے گلشن اقبال بلاک 6 میں نوجوان لڑکی کی موت معمہ بن گئی

  

کراچی (ویب ڈیسک) کراچی کے علاقے گلشن اقبال بلاک 6 میں نوجوان لڑکی کی موت معمہ بن گئی, پولیس حکام کا کہنا ہے کراچی کے گلشن اقبال بلاک 6 میں نوجوان لڑکی کی ہلاکت کا معاملہ قتل ہے یا خودکشی تحقیقات کر رہے ہیں۔

حکام کے مطابق نوجوان لڑکی کو سینے پر انتہائی قریب سے گولی لگی جس چھت سے اسکی لاش ملی وہاں سے نائن ایم ایم پستول کا ایک خول بھی ملا جو کہ اہلخانہ کے لائسنس یافتہ پستول کا تھا۔پولیس کا کہنا ہے کہ ابتدا میں گھر والوں کی جانب سے اندھی گولی لگنے کا بتایا گیا تھا تاہم پوسٹمارٹم میں ڈاکٹرز نے بتایا کہ گولی انتہائی قریب سے لگی ہے جس پر اہلخانہ نے مؤقف اختیار کیا کہ خاندان میں بدنامی کی وجہ سے ایسا کیا گیا۔

میڈیکو لیگل رپورٹ کے مطابق لڑکی کو سینے پر جس جگہ گولی لگی وہاں سیاہ دھبہ بھی پڑ گیا تھا اور یہ تب ہی ہوتا ہے جب گولی پوائنٹ بلینک یعنی انتہائی قریب سے ماری جائے۔حکام کا کہنا ہے کہ نوجوان لڑکی گھر میں ہی رہتی تھی اور اہل خانہ کا کاروبار قریب ہے۔

 حکام کے مطابق معاملہ غیرت کے نام پر قتل یا خودکشی کچھ بھی ہوسکتا ہے تاہم مکمل تحقیقات کے بعد ہی صورتحال واضح ہوگی۔

مزید :

علاقائی -سندھ -کراچی -