اداکارہ زرنش خان کورونا وائرس میں مبتلا، ہسپتال منتقل
کراچی (ویب ڈیسک) معروف اداکارہ زرنش خان کا کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا جس کے بعد وہ ہسپتال میں داخل ہیں، زرنش خان نے انسٹاگرام پوسٹ کے ذریعے مداحوں کو خبر دی کہ وہ بھی کورونا کا شکار ہوچکی ہیں لہٰذا سب محفوظ رہیں اور خیال رکھیں۔
View this post on Instagram
اداکارہ نے سٹوری پر ویڈیو پیغام شیئر کیا جس میں انہوں نے کہا کہ میں اس وقت ہسپتال میں موجود ہوں اور مجھے شک ہے کہ میں کووڈ کا شکار ہوگئی ہوں۔
زرنش نے تمام افراد کو ہدایت کی کہ برائے مہربانی سماجی رابطہ قائم رکھیں اور کورونا وائرس کو مذاق ہرگز نہ سمجھیں، یہ برا ہے۔
اداکارہ نے سٹوری پر کیپشن کے ذریعے بتایا کہ یہ ویڈیو ایک روز قبل ہسپتال سے بنائی گئی تھی اور اب میرا ٹیسٹ مثبت آچکا ہے، برائے مہربانی میری جلد صحتیابی کی دعا کریں۔
خیال رہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران پاکستان میں کووِڈ کے 37 ہزار 636 ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے 1841 افراد میں وائرس کی تصدیق ہوئی جب کہ وائرس سے 32 افراد انتقال کرگئے۔