ن لیگ صرف باتیں کرتی ہے , ہمت ہے تو. . . بلاول نے چیلنج دیدیا

ن لیگ صرف باتیں کرتی ہے , ہمت ہے تو. . . بلاول نے چیلنج دیدیا
 ن لیگ صرف باتیں کرتی ہے , ہمت ہے تو. . . بلاول نے چیلنج دیدیا

  

 کراچی (ویب ڈیسک)  پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کہتے ہیں کہ (ن) لیگ صرف باتیں کرتی ہے ہمت ہے تو دھرنا دے کر دکھائے۔

 پریس کانفرنس کے دوران بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ مہنگائی اور بے روزگاری نے کشمیریوں سمیت ہر پاکستانی کا جینا محال کردیا ہے، عمران خان کی حکومت دھاندلی کی وجہ سے بنی، اپوزیشن کی کوشش ہونی چاہیے آزاد کشمیر میں عمران خان کی حکومت نہ بنے، آج بھی اپوزیشن ساتھ دے تو بزدار حکومت اور عمران خان کو ہٹا سکتے ہیں، (ن) لیگ صرف باتیں کرتی ہے ہمت ہے تو دھرنا دے کر دکھائے، امید ہے اس بار (ن) لیگ عمران خان کو این آر او نہیں دے گی.

چیئرمین پیپلز پارٹی کا کہنا ہے کہ کٹھ پتلی حکومت نے کشمیر کےعوام کولاوارث چھوڑدیا، پچھلے 3 سال میں عمران خان نے کشمیر میں ایک اینٹ بھی نہیں لگائی عمران خان کی منافقت، جھوٹ اور یوٹرن سے سب واقف ہیں، انہوں نے کہا تھا کہ میں کشمیر کا سفیر بنوں گا لیکن وہ کلبھوشن کا وکیل بن گئے،  کشمیر پر حملہ ہوا تو وزیراعظم نے اسمبلی میں کھڑے ہو کر کہا میں کیا کروں۔آزاد کشمیر میں پیپلزپارٹی کے علاوہ کوئی سیاسی جماعت نہیں، صرف پیپلز پارٹی نے آزاد کشمیر میں کام کیا،(ن) لیگ کی حکومت نے بھی پیپلز پارٹی کے منصوبوں کو آگے بڑھایا، دھاندلی نہ ہوئی تو پیپلز پارٹی کے امیدوار ہی منتخب ہوں گے۔

بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ آزاد کشمیر کے انتخابات کو شفاف نہیں کہہ سکتے، وفاقی حکومت نے کشمیر میں ہراختیار استعمال کرنے کی کوشش کی،  وزیراعظم پاکستان اور وزرا بھی سرکاری وسائل استعمال کررہےہیں۔

مزید :

علاقائی -سندھ -کراچی -