بھارت میں مودی کو ہٹلر سے مطابقت کیوں دی جارہی ہے؟ مشیر قومی سلامتی معید یوسف کے سوال پر بھارتی صحافی لاجواب

بھارت میں مودی کو ہٹلر سے مطابقت کیوں دی جارہی ہے؟ مشیر قومی سلامتی معید یوسف ...
بھارت میں مودی کو ہٹلر سے مطابقت کیوں دی جارہی ہے؟ مشیر قومی سلامتی معید یوسف کے سوال پر بھارتی صحافی لاجواب

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن ) وزیرا عظم کے مشیرقومی سلامتی معیدیوسف نے بھارتی صحافی کرن تھاپر کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا ہے کہ مسئلہ کشمیرحل کرنے پرآمادگی تک بھارت سے بات نہیں ہوسکتی،مسئلہ کشمیر کو اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق حل کرنا ہوگا، بھارت کوواضح کردیاآخری وقت تک ہرپاکستانی کشمیریوں کےساتھ ہے۔معید یوسف نے معروف بھارتی صحافی سے سوال کہ کیاوجہ ہے بھارت میں مودی کوہٹلرسے مطابقت دی جارہی ہے لیکن بھارتی صحافی کے پاس معیدیوسف کے سوال کاکوئی جواب نہ تھا۔مشیرقومی سلامتی معیدیوسف نے کرن تھاپرکوپاکستان آنے کی دعوت بھی دی۔ 

نجی ٹی وی دنیانیوز کے مطابق معید یوسف نے بھارتی صحافی کرن تھاپراکو انٹرویو دیتے ہوئے کہا ہے کہ بھارت کے خطے میں امن کو خراب کرنے کے لئے تخریب کاری کے ثبوت موجود ہیں،بھارتی صحافی کو واضح بتایا کہ لاہوردھماکے کے تانے بانے بھارت سے جڑتے ہیں،بھارت کو پاکستان میں دہشت گردی روکنی ہوگی۔

معید یوسف نے کہا کہ بھارت کی حکومت آرایس ایس اور فاشسٹ ایجنڈے پرعمل پیرا ہے،پاکستان ہمیشہ امن کے لئے کوشاں رہا ہے مگر بھارت کی ہندوتوا سوچ آڑے آرہی ہے،بھارتی وزیر خارجہ نے قبول کیا بھارت نے فیٹف کو سیاسی عزائم کے لئے استعمال کیا۔مشیر قومی سلامتی کا کہنا تھا کہ پاکستان افغانستان کے مسئلے کے لئے سیاسی حل کے لئے کوشش کرتا رہے گا،بھارت نے افغانستان کوپاکستان کیخلاف دہشت گردی کاگڑھ بنارکھاہے۔ڈاکٹرمعیدیوسف نے بھارت میں کوروناصورتحال پرافسوس کااظہار بھی کیا۔

مزید :

اہم خبریں -قومی -