بھارتی وزیر مملکت کا سی پیک سے متعلق بے بنیاد بیان، پاکستان کا سخت رد عمل سامنے آگیا

بھارتی وزیر مملکت کا سی پیک سے متعلق بے بنیاد بیان، پاکستان کا سخت رد عمل ...
بھارتی وزیر مملکت کا سی پیک سے متعلق بے بنیاد بیان، پاکستان کا سخت رد عمل سامنے آگیا

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن ) پاکستان کی جانب سے بھارتی وزیر مملکت برائے خارجہ امور کا سی پیک سے متعلق بے بنیاد اور غیر ذمہ دارانہ بیان مسترد کردیاگیا۔ 

تفصیلات کے مطابق ترجمان دفتر خارجہ چوہدری حفیظ نے کہا ہے کہ بھارت کو سی پیک سے متعلق بیان دینے کا کوئی حق نہیں، بھارت کی طرف سے جھوٹے دعوے حقائق کو تبدیل نہیں کرسکتے، بھارتی پروپیگنڈے سے سی پیک کی اہمیت کم نہیں ہو گی،سی پیک سے سماجی و معاشی ترقی ہو گی اور علاقائی روابط بڑھیں گے۔

چوہدری حفیظ کا کہنا تھا کہ جموں وکشمیر عالمی سطح پر تسلیم شدہ تنازع ہے جو سلامتی کونسل کی قراردادوں کے مطابق حل ہو گا، جھوٹے دعوے مقبوضہ کشمیر میں بھارتی انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں سے توجہ نہیں ہٹا سکتے۔بھارت افغانستان سے متعلق تشویش ظاہر کرنا بند کرے۔

مزید :

اہم خبریں -قومی -