آزاد کشمیر الیکشن، عمر کوٹ میں بھی ووٹنگ کی تیاریاں مکمل

آزاد کشمیر الیکشن، عمر کوٹ میں بھی ووٹنگ کی تیاریاں مکمل
آزاد کشمیر الیکشن، عمر کوٹ میں بھی ووٹنگ کی تیاریاں مکمل

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

عمرکوٹ (سید ریحان شبیر)25 جولائی کو آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی کے لیے ہونے والے عام انتخابات میں حصہ لینے کےلیے عمرکوٹ میں بھی کشمیری بھائی اپنا ووٹ کاسٹ کرینگے، اس سلسلے میں تمام تر انتظامات مکمل کر لیے گئے ہیں ۔

تفصیلات کےمطابق 25 جولائی بروز اتوار کو آزاد کشمیر میں ہونےوالے عام انتخابات میں عمرکوٹ ضلع کے 125 ووٹر اپنا ووٹ کاسٹ کرینگے،  گورنمنٹ ہائیر سیکنڈری سکول قاضی سلطان میں پولنگ سٹیشن قائم کیا گیا ہے ، پولنگ سٹیشن میں ایک بوتھ مرد ووٹرز اور دوسرا بوتھ خواتین ووٹرز کےلیے قائم کیا گیا ہے۔ عمرکوٹ ضلع کے کشمیری بھائی آزاد کشمیر کے حلقہ ایل اے 40 کے لیے اپنا ووٹ کاسٹ کرینگے، آزاد کشمیر کےاس حلقہ ایل اے 40 میں کل 14 امیدوار حصہ لے رہے ہیں جس میں اصل مقابلہ مسلم لیگ ن کےناصرحسین ڈار ، پاکستان تحریک انصاف کےریاض احمد اور پیپلزپارٹی کے امیدوار زاہد اقبال کےدرمیان ہے۔

الیکشن کمیشن آف پاکستان نےپولنگ کےدن سیکورٹی کے سخت انتظامات کیے ہیں ۔ پولنگ سٹیشن کےاندر اور  باہر 56 پولیس افسران اور اہلکار تعنیات ہونگے، امیدواروں کے حمایتی ووٹ کےحصول کےلیے سرگرم ہوگئے ہیں .