افغانستان کے 31صوبوں میں کرفیو نافذ، اہم وجہ سامنے آگئی

افغانستان کے 31صوبوں میں کرفیو نافذ، اہم وجہ سامنے آگئی
افغانستان کے 31صوبوں میں کرفیو نافذ، اہم وجہ سامنے آگئی

  

کابل (ڈیلی پاکستان آ ن لائن ) افغان حکومت نے 34میں سے 31صوبوں میں رات کے وقت کرفیو نافذ کردیا۔نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق افغان حکام کا کہنا ہے کہ کرفیو کا مقصد طالبان کے حملوں اور نقل و حرکت میں کمی لانا ہے۔افغان انتظامیہ کے مطابق پورے ملک میں صوبہ ننگر ہار ، پنجشیر اور کابل کے علاوہ تمام صوبوں میں رات کے وقت کرفیو ہوگا۔ 

واضح رہے کہ افغان طالبان کی جانب سے دعویٰ کیا گیاتھا کہ وہ افغانستان کے 90فیصد علاقوںپر قبضہ کرچکے ہیں جبکہ افغان حکومت کی جانب سے دعویٰ مسترد کیا جا چکا ہے۔

مزید :

اہم خبریں -بین الاقوامی -