’مریم نواز اور بلاول زرداری جتنی مرضی زبان درازی کر لیں ،اب ان کی دال نہیں گلے گی‘

’مریم نواز اور بلاول زرداری جتنی مرضی زبان درازی کر لیں ،اب ان کی دال نہیں ...
’مریم نواز اور بلاول زرداری جتنی مرضی زبان درازی کر لیں ،اب ان کی دال نہیں گلے گی‘

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

باغ (ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیراعلیٰ کے معاون خصوصی، تحریک انصاف( پی ٹی آئی) کے مرکزی رہنما اور ایل اے 15وسطی باغ سےنامزد امید وار سردار تنویر الیاس خان نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں مقبوضہ کشمیر کو بھارتی تسلط سے آزاد کرائیں گے ،کشمیری عوام عمران خان کو اپنا لیڈر تسلیم کر چکے ہیں ،مریم نواز اور بلاول بھٹو تحریک انصاف اور وزیراعظم عمران خان کے خلاف جتنی مرضی زبان درازی کر لیں ،اب ان کی دال نہیں گلے گی ،25جولائی کا سورج تحریک انصاف اور کشمیری عوام کی فتح کا دن ہے ،آزاد کشمیر میں تعمیر و ترقی کے نئے دور کا آغاز ہونے والا ہے ۔

 وسطی باغ میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سردار تنویر الیاس خان نے کہا کہ  گیلپ سروے کے مطابق آزاد کشمیر انتخابات میں اس وقت سب سے مقبول جماعت تحریک انصاف ہے، دوسری جانب وزیر اعظم عمران خان کشمیری عوام میں مقبول ترین لیڈر ہیں،عمران خان کشمیر ی عوام کا سفیر ہے ، وزیر اعظم عمران خان دنیا میں مظلوم کشمیری عوام کی آواز ہیں، آزاد کشمیر  انتخابات میں پاکستان تحریک انصاف بھاری اکثریت میں کامیاب ہوگی اور عمران خان کا نامزد نمائندہ وزیراعظم آزاد کشمیر بنے گا۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان کشمیری عوام کو خود مختار بنا نا چاہتے ہیں، آج ملک بھر کی طرح آزاد کشمیر کی عوام بھی چوروں اور لٹیروں اور قومی خزانہ لوٹ کر پاکستان کو تباہ و برباد کرنے والوں کو اپنے ووٹ سے شکست دیکر ان کا بھر پور احتساب کرینگے ،انشا اللہ عمران خان کی قیادت میں آزاد کشمیر کی ترقی اور عوامی کی خوشحالی کو یقینی بنا یا جائیگا ۔