مسلمان ملک پر فضائی حملے کرنے پر روس نے اسرائیل کو پہلی مرتبہ دھمکی دے دی 

مسلمان ملک پر فضائی حملے کرنے پر روس نے اسرائیل کو پہلی مرتبہ دھمکی دے دی 
مسلمان ملک پر فضائی حملے کرنے پر روس نے اسرائیل کو پہلی مرتبہ دھمکی دے دی 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ماسکو (ڈیلی پاکستان آن لائن )روس نے شام میں اسرائیلی حملوں کے حوالے سے اب تک خاموشی اختیار کر رکھی تھی تاہم اب اس نے پہلی مرتبہ دھمکی دی ہے کہ اسرائیلی طیاروں کے لیے شام کی فضائی حدود بند کی جا سکتی ہیں۔
روسی وزارت دفاع کے بیان میں بتایا گیا کہ شام کی فوج کے پاس موجود روسی فضائی دفاعی نظاموں نے اسرائیل کے زیادہ تر میزائل مار گرائے۔ بیان کے مطابق پہلا حملہ لبنانی فضائی حدود کے راستے ہوئے جب کہ دوسری کارروائی التنف کے علاقے کی جانب سے ہوئی۔ یہ علاقہ شام، اردن اور عراق کے درمیان سرحدی تکون پر واقع ہے۔مذکورہ دونوں بیان کے علاوہ ایک روسی ذریعے نے شام کی فضائی حدود کی بندش کے امکان کا عندیہ دیا ہے۔