ملکی تاریخ میں پہلی بار ایک دن میں سکردو ائیرپورٹ پراتنی پروازیں پہنچ گئیں کہ جان کر سیاحوں کی خوشی کا ٹھکانہ نہ رہے گا

ملکی تاریخ میں پہلی بار ایک دن میں سکردو ائیرپورٹ پراتنی پروازیں پہنچ گئیں ...
ملکی تاریخ میں پہلی بار ایک دن میں سکردو ائیرپورٹ پراتنی پروازیں پہنچ گئیں کہ جان کر سیاحوں کی خوشی کا ٹھکانہ نہ رہے گا

  

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن )پاکستان انٹرنیشنل ائیرلائنز (پی آئی اے) ترجمان کے مطابق وزیر اعظم پاکستان کے وژن اور وزیر ہوابازی کی ہدایات کی روشنی میں پی آئی اے نے شمالی علاقہ جات کی پروازوں میں غیر معمولی اضافہ کیا۔ترجمان نے بتایا کہ 24 جولائی کو اسکردو ائیر پورٹ پر اسلام آباد کے علاوہ کراچی، لاہور، سیالکوٹ اور فیصل آباد سے 6 پروازیں پہنچیں اور6 روانہ ہوئیں۔ اس حوالے سے سی ای او پی آئی اے ارشد ملک نے کہا کہ پاکستان کے شمالی علاقہ جات دنیا کے خوبصورت ترین علاقے شمار ہوتے ہیں، وقت آگیا ہے کہ ان علاقوں کو پورے پاکستان اور پوری دنیا کیلئے کھولا جائے۔

مزید :

قومی -