نواز شریف کی افغان مشیر سے ملاقات پر مریم نواز بھی میدان میں آگئیں
لاہور(ڈیلی پاکستان آ ن لائن )سابق وزیراعظم نواز شریف کی افغان مشیر سے ملاقات پر ن لیگ کی نائب صدر مریم نواز کا ردعمل آگیا۔اپنے بیان میں مریم نواز نے کہا کہ سفارتکاری کی بنیاد ہے کہ ہر ایک کی بات سنی جائے اور اپنا نقطہ نظر ان تک پہنچایا جائے، یہ بات حکومت کی سمجھ میں نہیں آ رہی۔ان کا کہنا تھا کہ حکومت بین الاقوامی محاذ پر مکمل طور پر ناکام ہو گئی، ہمسایوں کے ساتھ پرامن تعلقات نوازشریف کے نظرئیے کی بنیاد ہے۔دوسری جانب وزیراطلاعات فواد چودھری نے ن لیگ کی نائب صدر مریم نواز کے موازنے کو بے وقوفانہ قرار دے دیا۔