آزاد کشمیر الیکشن کے حوالے سے گیلپ کا سروے ،  پیپلز پارٹی نے حیران کن بیان جاری کردیا 

آزاد کشمیر الیکشن کے حوالے سے گیلپ کا سروے ،  پیپلز پارٹی نے حیران کن بیان ...
آزاد کشمیر الیکشن کے حوالے سے گیلپ کا سروے ،  پیپلز پارٹی نے حیران کن بیان جاری کردیا 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن)سیکرٹری اطلاعات پیپلز پارٹی فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ گیلپ سروے عوام کو گمراہ کرنے کا اوچھا ہتھکنڈہ ہے ۔

اپنے بیان میں فیصل کریم کنڈی نے کہاکہ بھوت سروے کے ذریعے ووٹ پر ڈاکا مارنے نہیں دینگے ۔ انہوں نے کہاکہ آزاد کشمیر انتخابات کے اعلان کے بعد پی ٹی آئی نے کرائے کے امیدوار کھڑے کیئے ، منصفانہ انتخابات ہوئے تو پیپلزپارٹی کے مخالفین کی ضمانت ضبط ہوگی ۔ انہوں نے کہاکہ عمران کی سوچ گرگٹ کی طرح رنگ تبدیل کرتی ہے۔

یاد رہے کہ آزاد کشمیر انتخابات کے حوالے سے گیلپ سروے کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ تحریک انصاف آزاد جموں و کشمیر میں آسانی کے ساتھ حکومت بنانے میں کامیاب ہوجائے گی جبکہ ان کی حریف ن لیگ کے پاس 12 فیصد عوامی حمایت  ہے، پیپلزپارٹی تیسرے نمبر پر صرف 9 فیصد عوامی پسندیدگی کے ساتھ میدان میں اترے گی۔گیلپ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ آزاد کشمیر میں وزیراعظم پاکستان عمران خان ایک مقبول ترین لیڈر مانے جاتے ہیں، یہی وجہ ہے کہ ان کی جماعت آزاد کشمیر میں بھی حکومت بنانے کے لئے بظاہر تیار ہے۔