اعظم سواتی نے آزاد کشمیر میں حقیقی تبدیلی کا ایسا فارمولہ بتا دیا کہ پیپلز پارٹی اور ن لیگ سٹپٹا اٹھیں 

 اعظم سواتی نے آزاد کشمیر میں حقیقی تبدیلی کا ایسا فارمولہ بتا دیا کہ پیپلز ...
 اعظم سواتی نے آزاد کشمیر میں حقیقی تبدیلی کا ایسا فارمولہ بتا دیا کہ پیپلز پارٹی اور ن لیگ سٹپٹا اٹھیں 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن)وفاقی وزیر ریلوے اعظم خان سواتی نے کہا ہے کہ بلے پر مہر لگا کر ہی آزاد کشمیر میں حقیقی تبدیلی آئے گی۔

اپنے بیان میں اعظم خان سواتی نے کہا کہ (کل ) اتوار25 جولائی کو اپنے گھروں سے باہرنکلیں، کرپشن کے خاتمے کے خلاف جنگ میں وزیراعظم عمران خان کا ساتھ دیں اور بلے پر مہر لگا کر تحریک انصاف کو کامیاب بنائیں۔

واضح رہے کہ آزاد کشمیر کے ریاستی انتخابات 25 جولائی کو منعقد ہو رہے ہیں ،پاکستان تحریک انصاف ، مسلم لیگ ن ،پاکستان پیپلز پارٹی ،مسلم کانفرنس سمیت آزاد امیدوار الیکش میں حصہ لے رہے ہیں۔آزاد کشمیر کے عام انتخابات کے لیے انتخابی مہم کا اختتام ہو چکا ہے، پولنگ کے لیے سامان کی تقسیم کا عمل  بھی مکمل ہو چکا ہے، آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی کے عام انتخابات میں کُل 45 نشستوں پر پولنگ ہو گی، آزاد کشمیر میں 10 اضلاع کی 33 نشستوں پر الیکشن ہوں گے۔پاکستان میں مقیم مہاجرین جموں و کشمیر کے 12 انتخابی حلقوں کے لیے 121 امیدوار حصہ لے رہے ہیں۔کل 32 لاکھ 20 ہزار 793 ووٹرز اپنا حقِ رائے دہی استعمال کریں گے، جبکہ 4 لاکھ 5 ہزار 253 مہاجرین بھی ووٹ دیں گے۔