وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی چین کا دو روزہ دورہ مکمل کر کے واپس وطن پہنچ گئے

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی چین کا دو روزہ دورہ مکمل کر کے واپس وطن پہنچ گئے
وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی چین کا دو روزہ دورہ مکمل کر کے واپس وطن پہنچ گئے

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی چین کا دو روزہ دورہ مکمل کر کے واپس وطن پہنچ گئے۔

چینگڈو ہوائی اڈے پر چین میں تعینات پاکستانی سفیر معین الحق اور وزارتِ خارجہ چین کے سینئر حکام نے وزیر خارجہ کو الوداع کہا۔وزیر خارجہ نے اپنے مختصر دورہ کے دوران پاکستان اور چین کے مابین وفود کی سطح پر مذاکرات میں پاکستانی وفد کی قیادت کی۔وزیر خارجہ نے دو طرفہ تعلقات، پاک چین سٹریٹیجک شراکت داری اور کثیرالجہتی شعبہ جات میں دو طرفہ تعاون کے فروغ کے حوالے سے پاکستان کے عزم کا اظہار کیا۔

وزیر خارجہ نے باہمی دلچسپی کے اہم علاقائی و عالمی امور پر پاکستان کا نقطہ نظر پیش کیا۔توقع ہے کہ وزیر خارجہ کا یہ دورہ چین ،پاکستان چین لازوال دوستی کو مزید مستحکم بنانے میں معاون ثابت ہو گا۔

مزید :

قومی -